ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے میں بھی اضافہ جاری ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 23.03 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جبکہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 27.14، زندہ مرغی، 11.75، کیلے 3.22، دال مونگ 1.07 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ جبکہ ایک ہفتے میں بجلی 8.75 فیصد، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6.14 فیصد مہنگا ہوا۔
جبکہ مٹن، بیف، سگریٹ، انرجی سیور مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ایک ہفتے کے دوران پیاز 5 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 1.95 فیصد سستے ہوئے ہیں۔



















