متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کر دی ہے۔
بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلئے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے۔
اس حوالے سے قونصل جنرل نے قونصلیٹ ویزا سیکشن کی وڈیو بھی جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں، متحدہ عرب امارات جانے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔



















