Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کا مقصد نفسانی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے قربان کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عید قربان پر انکا خیال رکھیں جو قربانی کرنے کی اسطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانی کو بھی یاد رکھنا ہے، اللہ پاک ملت اسلامیہ کی عبادات، قربانیوں کو قبول فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، ساتھ ہی انہوں نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی، انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کےلئے بھی خصوصی دعا کی۔

نماز کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نمازیوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

بعدازاں ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں