Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثارکا درس دیتی ہے، محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں عملی زندگی میں قربانی اورایثارکادرس دیتی ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطرجھوٹی اناکی قربانی دینےکاعہدکرناہے، اور ہمیں زبانی جمع خرچ کوچھوڑ کرحقیقت میں منافقت کی قربانی دیناہوگی، جبکہ وطن عزیز کاقرض سب پرواجب الادا ہے۔

وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

وزیرداخلہ نے مزید یہ بھی کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے، اس کے علاوہ وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔

متعلقہ خبریں