Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک صرف ٹیکس سے چلتے ہیں، خیرات سے اسکول، یونیورسٹیز اور اسپتال چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، 31 سے 32 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، سسٹم میں لیکیجز ہیں، انفورسمنٹ، کمپلائن کی طرف جا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگ ایف بی آر، ٹیکس نیٹ پر اس لیے نہیں آتے ہراسمنٹ ہوتی ہے، ہمیں چیزوں کو بیلنس کر کے چلنا پڑے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی آٹومیشن بہت بڑی ترجیح ہے، کمالیہ میں ایگری کلچر، انڈسٹریز میں گروتھ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں اصولوں کی بات کی تھی، ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ میری چیئرمین شپ میں وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے، وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے کن وزارتوں کو بند کرنا ہے، وزیراعظم نے پی ڈبلیو ڈی کو پہلے ہی بند کر دیا ہے۔

 وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کیا جائے گا، ملک کو ریلیف دینا ہے تو حکومتی خساروں کوختم کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کو آگے لے کر جانا ہے اس کے علاوہ پلان بی نہیں، 2 ایسے سیکٹرز ہیں جو ہماری اپنی کیپسٹی میں موجود ہیں، چین کا دورہ پیسوں کے لیے نہیں، ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 10 سال پہلے پی آئی اے پرائیویٹ ہو چکا ہوتا تو یہ نقصان نہیں ہوتا، کراچی ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ جولائی یا اگست میں ہو جائے گی۔

  وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دیے جائیں، ٹیکس چھوٹ بتدریج کمی لائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں