Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت  4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 145 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ زلزلے کا  مین مرکز جنوب مشرق افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکے 9 بجکر 18 منٹ پر محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے یہ جھٹکے اٹک شہر اور اس کے گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، اس کے علاوہ پارہ چنار، سوات، مالا کنڈ، شمالی وزیرستان، اسلام آباد اوراس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں