Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت اپنی ذمےداری پوری نہیں کررہی، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمےداری پوری نہیں کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے الامین ہائوس ڈیرہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، جبکہ کسی نے پیسکو کے اثاثےکونقصان نہیں پہنچانا ہے۔

علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ 12گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی فیڈرپر نہیں ہوگی، جبکہ یہ لوگ مینڈیٹ چوری کرکےحکومت میں بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ذمےداری پوری نہیں کررہی ہے اگر نیشنل گریڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ آپ کس طرح بیٹھے ہیں اور کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتا ہے جبکہ ڈیڈلائن پوری ہونے پر وفاقی وزیر کوٹیلیفون کیامگر کوئی جواب نہیں دیاگیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمیں اپنےعوام کے تعاون کی ضرورت ہے جبکہ وفاق کے ذمے ہمارےصوبےکے 16 سو ارب روپے واجب الادا ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا مجھےآپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے، وزیراعظم سے کہتا ہوں صوبے کاپیسہ دیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے مدینہ کی ریاست کی بات نہیں بلکہ عمل بھی کرتے ہیں  جبکہ 16 سو ارب ہمیں نہیں مل رہے ہیں ، ہم نے صوبے میں لوگوں کو شعور دیا ہے۔

ہم نے وفاقی حکومت سے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت سے ہمیں کوئی امید نہیں ہے جبکہ ہم پارٹی پالیسی کے مطابق کام کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 12 گھنٹے سے زائد کسی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس کے علاوہ  پولیس پیسکو کے کہنے پر کسی پر پرچہ نہیں کاٹے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے ڈیرہ کا نمائندہ ہوں پھر صوبے کا، اس کے علاوہ مینڈیٹ جو چوری ہوا ہے وہ سب عوام کے سامنے آجائے گا جبکہ سب سے پہلے میں آگے ہوں گا آپ نے سپورٹ دینی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے صوبے کا پیسہ چاہئے وزیراعظم صاحب جبکہ وفاقی حکومت کو نکالنے کا ہمیں پتا ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ  آپ کو لانے والوں کا مجھے پتا ہے ، جبکہ آپ نے اپنی زبان کا پاس نہیں رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ گرڈ پر پہلے میں خود جارہا ہوں بعد میں ممبران اسمبلی اور پھر عوام نے ہمیں سپورٹ کرنا ہے جبکہ آئی جی کو کہہ دیا ہے کہ پیسکو کے کہنے پر کوئی ایف آئی آر نہیں دینی ہے۔

 پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلی خود ڈیرہ گرڈ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں، جبکہ گرڈ انچارج کو ڈیرہ کے 2 درجن سے فیڈر پر 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہے اس کے علاوہ اگر کسی فیڈر پر فالٹ ہوا تو ڈیرہ ایس ای پر پرچہ کاٹنے کا ڈی پی او ڈیرہ کو حکم جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں