Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدقرباں پر پنجاب کی سڑکیں فنائل اور عرق گلاب سے دھوئی گئیں،عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عیدقرباں پر پنجاب کی سڑکیں فنائل اور عرق گلاب سے دھوئی گئیں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی صفائی پرتوجہ دینےکے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج پھردھمکی دے رہے تھے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یہ عید کے دن بھی نفرت پھیلانے سے باز نہیں آئے جبکہ علی امین گنڈاپور پہلےکوڑ اتواٹھالیں، پھر دھمکی بھی کسی اور کو دے دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کی سرپرستی میں گرڈ اسٹیشنز پرحملے ہورہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں کوڑا اور آلائشیں سڑکوں پرپڑی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بھرمیں ”ستھراپنجاب”مہم کامیابی سےجاری ہے، جبکہ وزیراعلی ٰمریم نواز تمام چیزوں کوخود مانیٹر کررہی ہیں۔

 وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عید والےدن بھی چھٹی نہیں کرتیں، جبکہ پنجاب میں روزانہ کام ہورہا ہے، اس کے علاوہ عید کے دنوں میں مختلف ٹریفک حادثات اور آگ لگنےکے واقعات ہوئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ سمیت تمام عملہ خراج تحسین کامستحق ہے، جبکہ عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے 32 لاکھ بیگز لوگوں کےگھروں میں پہنچائے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےان کے لیے انعام بھی رکھا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں صفائی کے ایسےانتظامات نہیں جوپنجاب میں تھے، جبکہ ہم نے ایک تعفن زدہ حکومت دیکھی، جس نے پورے پنجاب اور ملک کوتباہ کیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عیدقرباں پر پنجاب کی سڑکیں فنائل اور عرق گلاب دےدھوئی گئیں، اس کے علاوہ جہاں بھی قربانی ہوتی تھی ایک گھنٹے میں صفائی ہوجاتی تھی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عید کے دوران بھی عوام کی خدمت کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں