کراچی شہر میں آج مطلع صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی اس کے علاوہ شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم رات گئے شہر میں بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں موسم کی صورتحال کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا، جبکہ شام یا رات میں آندھی اورجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم اور کوہاٹ میں آندھی یا جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شام یا رات میں کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آندھی اور جھکڑ چلنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کی توقع ہے۔
پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ ، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، لاہور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی اور جھکڑ چلنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پرموسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔، جبکہ شام یا رات میں کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، اس کے علاوہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔



















