سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خاموشی توڑدی ہے۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہو جائے گا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہو کے رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملا اور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔



















