Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی صورتحال برقرار

کراچی میں آج سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے حبس کی صورتحال برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کراچی کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان جبکہ شہر قائد کے دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ٹھٹھہ، حیدر آباد، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ کشمور اور گھوٹگی میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے دیگر شہروں میں موسم کی صورتحال کچھ اس طرح رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ شام یا رات میں کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر،  میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

  پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ شام یا رات میں مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ شام  یا رات میں خضدار، لسبیلہ،  بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

متعلقہ خبریں