نوجوانوں کیلئے خوشخبری، گوگل فارایجوکیشن کا وعدے کے مطابق اب پاکستان میں آغاز ہوچکا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق گوگل فار ایجوکیشن کی پاکستان آمد ڈیجیٹل لٹریسی میں اضافے کیلئے اہم حیثیت کی حامل ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں اور ہر شہری کو ڈیجیٹل شہری بنائیں گے جبکہ گوگل فارایجوکیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب لارہے ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گوگل فارایجوکیشن کے ساتھ تعلیمی معاہدے کر رہے ہیں، جبکہ گوگل فارایجوکیشن سے استفادہ طلبہ واساتذہ کو جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔
رانا سکندرحیات نے یہ بھی کہا کہ گوگل فارایجوکیشن کے تعاون سے نوجوانوں اوراساتذہ کو آئی ٹی سکلزسکھائیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں 50 ہزار اساتذہ اور 3 لاکھ طلباء کو گوگل سرٹیفائیڈ کورسز کروائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گوگل کے ساتھ مل کر پنجاب کے لئے بڑی تعداد میں ٹیک پروفیشنلز پیدا کئے جائیں گے، جبکہ گوگل سرٹیفائیڈ ہونے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
رانا سکندرحیات نے یہ بھی کہا کہ گوگل فارایجوکیشن کے پلیٹ فارم سے کورسز کرکے طلبہ انٹرنیشنل مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں گے، جبکہ ڈیجیٹل تبدیلی ہی مسائل کا حل، ٹیکنالوجی کو اڈاپٹ کئے بغیر تعلیمی بحران حل نہیں ہو سکتا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ گوگل فارایجوکیشن طلبہ و اساتذہ کو ڈیجیٹل ٹولز تک رسائی میں بھی معاونت دے گی، جبکہ گوگل کی شراکت مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ گوگل فار ایجوکیشن ٹیچر ٹریننگ اور طلبہ کو آن لائن ارننگ میں بھی معاون ثابت ہو گی۔



















