شہر قائد میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں گرج چمک اور گرد آلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، جبکہ شہر میں 5 جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رواں برس معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں آج سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے حبس کی صورتحال برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔



















