سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وزیرخزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لیے 9 اعشایہ 146 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبے میں تعلیم کا کل بجٹ 12 فیصد سے زائد مختص کیا گیا ہے۔ جس میں 535 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی 11 جامعات کے مالی بحران کے حل کیلئے چار ارب 80 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، امن وامان کیلئے 84 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے بجٹ میں 16 ارب روپے اور 147 اسکیم رکھی گئی ہیں۔
شعیب نوشیروانی نے 3 ہزار نئی سرکاری آسامیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کیلئے 93 ارب روپے مختص کیے ہیں، گمبٹ اسپتال کی طرز پر بلوچستان میں اسپتال بنائیں گے، مواصلات کیلئے 51 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں وفاقی محصولات سے 726 ارب روپے کی منتقلی ممکن ہوگی۔
وزیرخزانہ بلوچستان نے کہا کہ براہ راست منتقلی اور غیر ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 667 ارب روپے محصولات وصول ہوں گے۔ صوبے کی اپنی ٹیکس آمدن کا تخمینہ 47 ارب روپے لگا گیا ہے۔



















