Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے لیے آج ایک بیٹھک اور ہوگی

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے لیے آج ایک بیٹھک اور ہوگی۔ 

  ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر معاملات پنجاب کی کمیٹیاں طے کریں گی جبکہ پی پی پنجاب کی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن، اور حسن مرتضی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا، خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئیں گے، اس کے علاوہ مذاکراتی کمیٹی پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر غور اور اتفاق رائے قائم کرے گی۔

  ذائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کو دونوں جانب سے بات چیت کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں