Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی سی پی او لاہور کی نجی ہسپتال آمد؛ زخمی ڈولفن اہلکاروں کی عیادت

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی نجی ہسپتال آمد ہوئی جہاں انہوں نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکاروں کی عیادت کی۔

بلال صدیق کمیانہ نے زیرِ علاج ڈولفن اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پولیس افسران اور طبی ماہرین نے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ دی۔

سی سی پی او لاہور نے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمی جوانوں کے بلند حوصلے اورجذبے کو سراہا۔

بلال صدیق کمیانہ نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو علاج معالجے کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ڈولفن اہلکار عدنان اور ظفر گزشتہ شب ہیئر کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق فرائض کی سرانجام دہی میں جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران و اہلکار فرنٹ لائن سولجر ہیں۔

متعلقہ خبریں