پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سب کو قربانی دینی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ بلاول بھٹوکی سربراہی میں نہیں بنا، بہتر ہوتا بجٹ میں ٹیکسز کو بیلنس کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگائے گئے، کڑوا گھونٹ ہم نے پینا ہے یہ تو ہم نے مان لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کو ٹیکس میں کیوں نہیں لایاجاتا؟ ایک طبقے کو ٹارگٹ نہ کریں جو پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ارکان کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سب کو قربانی دینی ہے۔



















