Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

محسن نقوی سے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوارالحق نے ملاقات کی۔

وزارت داخلہ میں ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور یسکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم  آزاد جموں و کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں