Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کریں گے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چاکیواڑہ میں پیپلز بس سروس کا روٹ شروع کیا، سعدی ٹاؤن سے لے کر ٹاور تک پیپلز بس چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوابشاہ میں پیپلز بسیں کل پہنچ جائیں گی، کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں پیپلز بس سروس چل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 36 کلو میٹر نیا روٹ شروع کرنے جارہےہیں، ہاکس بے سے ٹاور تک بھی پیپلز بس کا نیا روٹ چلے گا، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف میگا مہم چل رہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس بنانے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کریں گے، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، اب کوئی بھی گاڑی رجسٹرڈ کیے بغیر روڈ پر نہیں لائی جاسکتی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بغیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر لایا تو 10 لاکھ جرمانہ ہوگا، یہ ترمیم لارہے ہیں، ایک ٹک ٹاکر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر ویڈیو بنارہا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس ٹک ٹاکر کو پکڑلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن میں اب تک 137 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ریپڈ رسپانس فورس بنالی ہے، منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں