کراچی میں ایک بار پھر سے ہیٹ ویوشروع ہوگئی ہے، جبکہ شہر میں اگلے دو روز تک جزوی ہیٹ ویوو رہے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق شہر میں آج پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ اب سے دو روز تک شہر قائد کے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔
سردار سرفرازنے کہا کہ ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے سے پارہ 40 سے 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق نمی 55 سے 60 فیصد رہنے کے باعث گرمی کی شدت 46 ڈگری تک محسوس کی جائے گی جبکہ اب سے دو روز کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
سردار سرفراز نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔



















