مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سیاست چھوڑ چکے، میری سیاست نواز شریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی میں نہیں جا رہا، سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا، نواز شریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدر ہیں لیکن وہ سیاست سے آؤٹ ہو چکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اور وہ رہے گی۔
عباس آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پر مبنی ہے، جو جھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔



















