Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی نے خاموشی توڑدی؛ اہم اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے اہم اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہائی کے بعد پہلا موقع ہے کہ میں باہر آیا ہوں، جیل میں گرنے سے میری 5 پسلیاں ٹوٹیں، اللہ نے میری جان بچائی ہے۔

گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت ہے۔

پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی واحد شخصیت ہیں جو ملک کو لیڈ کر سکتے ہیں، گجرات کے عوام اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے، اسمبلی میں لاڈلوں کی جھوٹی تقاریر عوام کے غصے کو کم نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ خبریں