کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شرقائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں ہیں جبکہ جزوی ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی برقرار رہے گا۔
شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ گرمی کی شدت 39 ڈگری محسوس کی جارہی ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30.7 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جنوب مغربی سمت سے 9 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اس کے علاوہ شہر میں 28 جون سے بارش کا امکان ہے۔



















