Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا “منشیات سے پاک پنجاب” کے عزم کا اعادہ

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے “منشیات سے پاک پنجاب” کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منشیات کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے منشیات سے پاک پنجاب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال زندگیاں اور خاندان تباہ کرتا ہے، ہمیں اس خطرے سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا، تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگاہی پھیلائیں اور نشے کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، تعلیم اور آگاہی منشیات کے استعمال کو روکنے کی کلید ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا امتیاز کارروائی کے احکامات دیے ہیں، منشیات کے خلاف جنگ میں اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے، ہر شہری اس مقصد میں فعال طور پر حصہ لے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منشیات کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، آپ اس جنگ میں اکیلے نہیں ہیں، اپنے نوجوانوں میں منشیات کی لت کو روکنے کے لیے کمیونٹی کے رشتے اور سپورٹ سسٹم کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آئیے اپنے بچوں کے لیے منشیات کے خطرات سے پاک محفوظ ماحول پیدا کرنے کا عہد کریں، عوام کی صحت اور سلامتی سب سے اہم ہیں، منشیات کے خلاف جنگ کے لیے وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں