سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بڑا بیان جاری کردیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی مرضی کے بغیر کے پی حکومت کوئی آپریشن نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بیٹھ کر کے پی کی حدت کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا، آپریشن کے نام پر خیبرپختونخوا کا سماجی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پردے کی پابند خواتین در بدر ہوئی ہیں، چھ کرنا ہے تو پہلے منصوبہ قومی اسمبلی میں لائیں اور چاہیں تو ان کیمرا اجلاس کریں۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا کے عوام کو مطمئن کیے بغیر کچھ بھی قابل قبول نہیں۔



















