Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سمندی ہوائیں تاحال بحال نہیں ہوئی، گرمی کی شدت آج بھی برقرار

کراچی میں سمندی ہوائیں تاحال بحال نہیں ہوئی، اور گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان جبکہ شہر کا موجود درجہ حرارت 38 ڈگری  سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سردار سرفراز کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ اس وقت گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آج بھی شام میں مضافات میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ مرکزی شہر میں کل سے بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ جمعہ اور ہفتہ شہر میں بارش کے اچھے امکانات ہیں۔

 شہرمیں جنوبی مغربی ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں