امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کی حکومت بنائی جائے گی تو پھر وہی ہوگا جو ہورہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007 کی وکلاء تحریک ابھی تک یاد کی جاتی ہے، کراچی میں اس وقت تحریک میں وکلاء کو جلا دیا گیا تھا، اس وقت بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آمر اور جابر بھی وکلاء تحریک کے آگے ٹک نہ سکے، ہمیں مایوس ہو کر گھروں میں نہیں بیٹھ جانا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الیکشن یا تو بار میں ہوتے ہیں یا جماعت اسلامی میں ہوتے ہیں، اپنی مرضی کی حکومت بنائی جائے گی تو پھر وہی ہوگا جو ہو رہا ہے۔



















