Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم نے کراچی کے لیے فنڈز دینے کا کہا ہے، گورنر سندھ

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لیے فنڈز دینے کا کہا ہے۔

  کامران ٹیسوری نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کا آج عبداللہ شاہ غازی کا عرس سب کو مبارک ہو، جبکہ عرس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں آج پاکستان کی بقا کے لیے دعا کرائی گئی ہے جبکہ ہم بزرگان دین کے وسیلے سے رحم کی دعا کرتے ہیں، عبداللہ شاہ غازی کے پاس آکر جو بھی اللہ سے مانگا جاتا ہے اللہ سنتے ہیں جبکہ ہمارے صوبے اور شہر کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے بھی دعا کی گئیں ہیں۔

  کامران ٹیسوری نے دعا کی کہ محرم شروع ہونے والا ہے دعا ہے اللہ ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے، محرام الحرام کا مہینہ آرہا ہے، دعا ہے ملک دہشت گردی سے محفوظ رہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بوہرہ کمیونیٹی کے سیدنا مفضل سیف الدین اپنے  50 ہزار افراد کے ساتھ کراچی آئیں گے،  اللہ ان بزرگوں کے زریعے ہماری فریاد سنے۔

  کامران ٹیسوری نے کہا کہ مزار پر تینوں دن ہماری جانب سے لنگر کا انتظام ہوگا، جبکہ بریانی کی نو سو سے ہزار دیگیں، کولڈ ڈرنک اور شربت دیا جائے گا اس کے علاوہ انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تینوں دن جتنی بھی میٹنگ ہوئیں اس میں صرف پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بات ہوئی ہے جبکہ ملک میں مسائل کے حل کے لئے  وزیراعظم شہباز شریف کام کرہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کوشاں ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات سندھ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اس کے علاوہ بن قاسم میں ترکیہ سے کولڈ ڈرنک کی فیکٹری لگائی جائے گی، جبکہ بہت سارے ممالک سرمایہ کاری کررہے ہیں ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ اپنے لوگوں کو پیروں پر کھڑا کرسکیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گرمی سے جو لوگ انتقال کرگئے ہیں ان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، جب تک گرمی کا سلسلہ ہے لوگ اپنے طور پر پانی کا انتظام کریں، جبکہ میں انرجی منسٹر سے درخواست کروں گا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں۔

  کامران ٹیسوری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا گرمی میں ہونا قابل قبول نہیں ہے، کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتا ہوں  ایسے اقدامات نہ کریں کہ لوگ امن و امان خراب کرنے لگیں، اتنا ظلم نہ کریں، اور اس گرمی کے دنوں میں لوڈشیڈنگ کم کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر ملک کی عوام کے لیے وہ کام کریں کہ لوگ یاد رکھیں، جس شہر میں سمندر ہو اور لوگ پانی کو ترسیں، اس کے علاوہ میں تو کب سے کہہ رہا ہوں کراچی کے لوگوں پر جو ٹیکس لگائے جارہے ہیں وہ ختم کیے جائیں، جبکہ کے فور منصوبے کو مکمل کرایا جائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہو۔

متعلقہ خبریں