Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس پر شہریوں کو مشکلات ہیں، سسٹم آن لائن کر رہے ہیں، لائسنس ری نیوکرانے کیلئے آن لائن ادائیگی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری چاہتے ہیں تاکہ شہر خوبصورت لگے، میئرکراچی سے پارکنگ نظام کی بہتری کیلئے بات کی ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے 4 بلین کی رقم ریلیز کر دی گئی ہے، کیمرے لگنا شروع ہو گئے 18 ماہ میں کام مکمل ہو جائیگا۔

 وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں حیدر آباد، سکھر، بینظیرآباد، لاڑکانہ کو بھی شامل کرینگے اور سی ٹی ڈی کے کام کو بہتر بنانے کیلئے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا پریا کماری زندہ ہے اور بہالپور کی لوکیشن آئی ہے، پریا کماری کا کیس تین سال پرانا ہے، ڈی آئی جی میر پور خاص کی سربراہی میں کمیٹی پریا کماری کی بازیابی کیلئے کوشش کرے گی، پوری کوشش ہے پریا کماری کو بازیاب کرائیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، کیس چالان کی طرف جا رہا ہے، پولیس نے اپنا کام مکمل لیا جبکہ جان محمد مہر کا کیس بھی اہم ہے، کچھ دن میں خوشخبری سنائیں گے۔

متعلقہ خبریں