کراچی والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون سیزن یکم جولائی سے 30 ستمبر تک متوقع ہے اور محکمہ موسمیات نے کراچی میں اس سال شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے اربن پلانر محمد توحید کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کا بوسیدہ نظام اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے 41 بڑے اور 510 چھوڑے نالوں میں صفائی نہ ہونے کی بناء پر اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہر بھر میں سیلاب اور تباہی کا خطرہ موجود ہے۔
محمد توحید کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں بارشوں سے شہر کراچی کا نظام مکمل مفلوج ہوکررہ گیا تھا۔
اربن پلانر نے کہا کہ شہر کے اکثر نالوں پر وقت کے ساتھ ساتھ تجاوزات قائم ہوتی چلی گیں جس کی بناء پر شہر سے برساتی پانی کی نکاسی میں مشکلات پیش آتی ہیں۔



















