کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے سے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل، عزیز آباد، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گرومندر پر بھی بوندا باندی ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف میں بھی بوندا باندی جاری ہے جبکہ کل سے شہر میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آج دن میں شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا، دوپہر 2 بجے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جبکہ گرمی کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی تھی، شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔



















