صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے 100 سے زائد پروجیکٹ بن چکے ہیں جو باقاعدہ جاری ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو کام کیے ہیں وہ آپ تک پہنچائے جا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی ہے جبکہ باقی صوبوں میں روٹی کی قیمت میں کمی کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا اس کے علاوہ اب سبزیاں بھی سستی ہوگئی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی تین ماہ کی حکومت دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ پہلی دفعہ وزیر اعلیٰ بنی ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کو بیور کریسی کی جانب سے بھی پھرپور ساتھ ملا ہے اس کے علاوہ ویراعلیٰ پنجاب کینسر کا اسپتال بنانے جارہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کی میٹنگ سے لے کر ہر جگہ وزیر اعلیٰ خود حاضر ہوتی ہیں، جبکہ درجنوں کام ایسے ہیں جو پنجاب کی تاریخ میں پہلے نہیں کیے گئے اس کے علاوہ شہباز شریف کے فٹ پرنٹ ہر پروجیکٹ میں نظر آتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز نے 1 گھنٹہ 42 منٹ کی تقریب کی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے یہ بات ثابت کی کہ غنڈہ گردی ہو یا دہشت گردی ہو وزیر اعلیٰ کو کام کرنے سے نہیں روک سکتی اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک کوئی چھٹی نہیں کی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ مریم نواز کا طرزحکمرانی بہت منفرد ہے جبکہ تمام حکومتی مشینری مریم نواز کے ساتھ کام کررہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے بھی اس موقع پر کہا کہ کل وزیر اعلیٰ کی تقریر میں سے ایک بات کہوں کہ اب بس کر دیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں جبکہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں واضع 50 فیصد کمی آئی ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ روٹی 20 روپے یا 25 روپے کی ملتی تھی روٹی آب آپ کو 14 روپے میں ملتی ہے، جبکہ پنجاب کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 50 فیصد کمی کی جائے۔
صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے یہ بھی کہا کہ 6 لاکھ کے قریب ناقص دودھ تلف کیا گیا ہے اس کے علاوہ 3 لاکھ کے قریب ناقص مشروبات کے آپریشن کر کے تلف کیے گئے ہیں، جبکہ پھلوں خاص طور پر آم پر مضر صحت کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے اس کے خلاف بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔
بلال یاسین نے کہا کہ گھی کے ہمارے پاس اسٹاک ہیں جو 500 سے زائد ملز کام کر رہیں ہیں اس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ کسی صورت بھی فوڈ کی معیار پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ معیاری آٹا اور مقررہ قیمت پر دستیاب ہو جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہر ایک چیز کی مانیٹرنگ خود کر رہیں ہیں،
بلال یاسین نے کہا کہ دو دن کے بعد ہم ایک ایکشن لے رہے ہیں فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر 375 بلین کا قرض ہے، جبکہ پہلی بار فوڈ ڈیپارٹمنٹ قرض کے بغیر آپ کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کر رہا ہے، اگر ڈیپارٹمنٹ لون فری ہو جائے تو ادارہ بہتری کی طرف جائے گا۔
صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کا مقصد عوام کو کم سے کم نرخوں پر بہترین اشیاء فراہم کرنا ہے، جبکہ یہ تربیت ہوتی ہے کہ جو مریم نواز نے کل اپنی تقریر میں دکھائی، ایک طرف بدتمیزی کا طوفاں اور نیا ریکارڈ اور دوسری طرف 100 دن کی بہترین کارکردگی۔
بلال یاسین نے کہا کہ مریم نواز کی ٹیم اگر اسی طرح کام کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں کی پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو گا، اس کے علاوہ ایک ماہ میں 6 ارب سے زائد فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا قرضہ بڑھتا ہے جبکہ جولائی میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا 54 سال بعد قرضہ زیرو ہونے جارہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پہلے اربوں روپے سود کی مد میں خرچ ہوتا تھا پہلی مرتبہ پنجاب کا فوڈ ڈیپارٹمنٹ قرض فری ہوگا جبکہ عام آدمی کو نوالہ سستا دینے کے لیے ہی یہ تمام اقدامات کررہے ہیں اس کے علاوہ فوڈ انفلیشن 16 فیصد پر آگئی ہے۔



















