وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے عالمی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور متبادل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحلیل کا عمل فوری شروع کیا جائے، پی ڈبلیو ڈی کے تحت منصوبوں کو متعلقہ اداروں سے مکمل کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعمیر و مرمت کیلئے عالمی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی، پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کے انتظام کیلئے ایسٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔
شہباز شریف کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے، نقصان پہنچانے والے اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی خود کروں گا۔



















