اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راس الخور قطر جانے والے آلو پر مشتمل ایک کنٹینر کو خفیہ اطلاع پر روکا گیا، کارگو کی جانچ پڑتال تلاشی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں میتھفٹامائن آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی نشہ آور ادویات کو مہارت کے ساتھ آلو میں چھپایا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارگو کنٹینر دیپالپور، پنجاب کے ایک گودام سے لوڈ کروایا گیا تھا۔



















