اسلام آباد: پاک فوج نے بالائی وادی نیلم میں پل کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے۔
عوام کی مدد کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج نے لوات بالا میں پل تعمیر کر دیا۔
خستہ پل کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، لوات نالے پر بنے پل کی خستہ حالی سے گزشتہ دنوں دو بچے پھسل کر نالے میں گر گئے تھے۔
پاک فوج نے انتہائی کم وقت میں نالے پر پل تعمیر کر کے لوگوں کی مشکلات کو آسان کردیا، نالے پر پل تعمیر ہونے سے اسکول جانے والے بچوں اور مقامی آبادی کو بہت فائدہ ہوا۔
مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔



















