Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی کی شدید لہر، ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ

گرمی کی شدید لہر کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جو کہ  6 ہزار206 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب آج 26 ہزار5 سو میگاواٹ ہے، جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ ہے  طلب اور رسد میں فرق کے باعث گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شاٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش 10 گھنٹوں پر محیط ہے اس کے علاوہ لائن لاسز نقصانات والے فیڈرز پر 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

 نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار880 میگاواٹ ہے، جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

 سولر پاور پلانٹس سے 199، بگاس سے 145 میگاواٹ پیداوار ہے، جبکہ نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں