Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

صحت کارڈ سے متعلق وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صحت سہولت کارڈ پروگرام وفاق میں بھی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  پروگرام کی رواں سال دسمبر تک توسیع کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزارت صحت کو آئندہ سال سے پروگرام مستقل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

صحت سہولت کارڈ میں 6 ماہ توسیع کی منظوری ایکنک اجلاس میں دی گئی جبکہ پروگرام کے تحت 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو نئے ماڈل کے تحت مفت علاج کی سہولیات ملیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ کی سہولت فوری بحال کرنےکی ہدایت کی تھی جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صحت کارڈ پروگرام پہلے ہی مستقل ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں