Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہوگا۔

اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 86 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیزن اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد وزارت حج و عمرہ نے جمعرات 20 جون 2024 سے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں