بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ کو کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی کو ہدایت دی کہ انہیں گھر بھیجیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے بلاول بھٹو زرداری کو وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد نئے چہروں کو ترجمان، مشیر و معاونین خصوصی بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے آج تین بجے اراکین اسمبلی اور نوجوان پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وزیر محنت شاھد تھہیم سے محکمہ واپس لینا کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی سے محکمہ بلدیات واپس لیکر ناصر حسین شاہ کو وزیر بنایا جائے گا، اس کے علاوہ ترجمان اور معاونین خصوصی میں منصور شاہانی اور سعدیہ جاوید شامل ہوں گی۔



















