Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے سینئر رہنما غلام احمد بلور کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے جبکہ اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت  اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب غلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں