Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ سربراہی آج قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔

اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، رابطوں، تجارت پرتوجہ مرکوز رکھی جائیگی، اس کے علاوہ افغانستان  کی صورتحال اوریوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف ایس سی اوا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اگلے سال پاکستان میں منعقد ہوگا۔

ایس سی او اجلاس میں وزیراعظم مودی کی جگہ بھارتی وزیرخارجہ نمائندگی کریں گے۔

شہباز شریف اجلاس میں اہم علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کےنقطہ نظرسےآگاہ کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف روسی اور چینی صدرسے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روسی صدرپوتن آج اجلاس کےدوران چینی صدرشی جن پنگ اورطیب اردگان سےملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں