Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے   جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

 کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73  فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں