Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں قیامت خیز گرمی اور کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کی روایت برقرار

شہرِ قائد میں قیامت خیز گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ کی روایت برقرار ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق جولائی کے دو روز کے دوران 237 لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جون کے دس روز کے دوران 1251 لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو 123 میتیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں جبکہ گزشتہ روز 114 میتوں کو ایدھی سردخانے لایا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ 28 جون کو سب سے زیادہ 142 میتیں سردخانے لائی گئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں