کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 12 تا 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقی سندھ میں 5 جولائی سے مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جبکہ 8 جولائی سے شہر قائد میں مون سون بارش متوقع ہے۔



















