Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں لیکچر دینے والے دیگر صوبوں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں لیکچر دینے والے دیگر صوبوں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں۔

عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک موصوف کہہ رہے تھےمریم نواز روز پروگرام شروع کردیتی ہیں، جبکہ پروگرام وہ شروع کرتا ہےجو ہوم ورک کرکے آتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے منصوبے ایک سال میں مکمل ہوجائیں گے، اس کے علاوہ محکمہ خوراک کے لوگوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی، جبکہ پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے کام نئے ہورہے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے جو منصوبے دیے ہیں وہ ایک سال میں 80 فیصد مکمل ہوجائیں گے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیا، جس کے بعد کل پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے پر80 روپےکی کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں