Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال2021 میں اب تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کتنا اضافہ ہوا؟

سال 2021 میں اب تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 19 روپے 4 پیسے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ حالیہ 5 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 24 روپے 76 پیسے اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا۔

پہلے 12فروری 2021 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا اس کے بعد پانچ نومبر2021 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں پھر سے ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔

 22 جولائی 2022  میں حکومت نے بجلی کی قیمت میں 7روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ سال 2022 میں یہ اضافہ تین مراحل میں کیا گیا۔

سال 2023 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 16روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 24روپے 82 پیسے ہوا، اور

 27 جولائی 2023 بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک بار پھر 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ماہانہ301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے ہوگیا۔

جبکہ رواں برس حکومت کی جانب سے ایک بار پھر بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے اضافے کی منظوری  دیدی گئی ہے، جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جلد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں