وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سندھ میں ترقی کی اس لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔
کراچی میں ڈویژن سندھ پروگرام کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کام ہونے والے ترقیاتی کام سب کو دکھانا چاہتا ہوں، جو ہم کام کررہے ہیں وہ پورے سندھ کو کور کررہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکےکوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے جبکہ ہم نے تھر میں ٹیکنیکل تعلیم شروع کی ہے، یونیورسٹی بھی بن رہی ہے، اس کے علاوہ تھر میں ایک پکنک اسپاٹ بھی بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاک ٹوکے فیزون کی لاگت 627 ملین ڈالرز ہے، جبکہ سندھ کے برابر مائننگ کوئی صوبہ نہیں کررہا، اس کے علاوہ 10 جولائی 2019 سے 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کررہےہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاک ٹوکے فیزون میں 10 جولائی 2019 کوسی او ڈی حاصل ہوا، جبکہ تھرپاکستان کی قسمت بدل دےگا، کچھ لوگ بار بار کہتے ہیں سندھ حکومت نے کیاکیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھر میں ایک اسپتال اور ایک ایئرپورٹ بنایا ہے، اس کے علاوہ تھرکےلوگوں کی بہتری کے لیے ہم نے فاؤنڈیشن بنائی ہے۔
مرادعلی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتے ہیں، جبکہ تھر سے اب تک 2 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ نکالاجا چکا ہے، ہم نےسندھ میں ترقی کی اس لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا شکایت ہے کہ حیدرآباد سے سکھر موٹروے کے لیے پیسے نہیں مل رہے ہیں، ہمارے دور میں سندھ میں 2 بڑے سیلاب آئے، اس کے علاوہ دنیا کا سب سے بڑی ہاؤسنگ پروجیکٹ سندھ میں جاری ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ سب سے پہلےسندھ نے شروع کیے، پھر اس کے بعد دیگر صوبوں نے اس پرکام شروع کیا۔



















