Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر میں ایک بار پھر اعلی افسران کی چھانٹی

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر میں ایک بار پھر اعلی افسران کی چھانٹی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں درجنوں اعلی افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 20 کے 27 افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا، جس کے بعد خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کو انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20کے 16،کسٹمز گروپ گریڈ 20 کے 11 افسران عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر میں افسران کوعہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز گریڈ 20 کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اس کے علاوہ محمد عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور ، ارم مقبول عامر ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن، نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر اور احسن خان کلکٹر کوئٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رضا خان کلکٹر ایڈ جیو ڈیکیشن کراچی، امبرین تارڑ ، عامر رشید شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جبکہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کےکمشنرز قاضی افضل، نصیر جنجوعہ اور ظہور احمد بھی عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

کمشنرز محمد عابد ، ہمیرا مریم، نوید اختر، گریڈ 20 کے کمشنرز فضلی ملک، نوشیروان خان، رضی الرحمان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ عاصم خٹک، خالد قریشی، محمد علی، نعیم بابر، ذوالقرنین عہدوں سے فارغ کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے گریڈ 21،22 کے 12 سے زائد افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا

متعلقہ خبریں