سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق نئے تعلیمی سال کے لیے یکم جولائی سے 25 جولائی تک کالجوں میں داخلوں کا عمل جاری رہے گا۔
گیارہویں جماعت میں داخلہ نویں جماعت کے نتائج پر فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ کالج ایجوکیشن نے بتایا کہ طلباء میڈیکل، انجینیئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ہوم اکنامکس، کامرس اور آرٹس فیکلٹی میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
طلبا داخلے کے لیے www.seccap.dgcs.gos.pk پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔



















