Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواہش ہے کو آپریٹو ادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں، مریم نوازشریف

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ خواہش ہے کوآپریٹوادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امداد باہمی کا مقصد  وسائل کو یکسا طورپر عوام میں تقسیم کرنا بھی ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال اورمتحرک کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، جبکہ امداد باہمی ادارے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ہوسکتے ہیں۔

 مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ وسائل کے مشترکہ استعمال کے لئے امداد باہمی ادارے قرض، زرعی آلات اور مارکیٹنگ سروسز فراہم کرسکتے ہیں، جبکہ کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کو ختم کرنے کویقینی بناتا ہے اس کے علاوہ امداد باہمی سوسائٹیز وسائل کے بہترین استعمال سے معاشرے کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

 مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ کوآپریٹو اداروں اور اس سے وابستہ کارکنان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

متعلقہ خبریں